
خلیج اردو
آبنائے ہرمز میں ممکنہ حملے کا نشانہ بننے والے سعودی عرب کے پرچم بردار آئل ٹینکر پر سوار تین بھارتی شہری محفوظ ہیں۔ بھارتی وزیر برائے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں سربانندا سونووال نے بدھ 11 نومبر کو بتایا کہ آئل ٹینکر این سی سی فجر (NCC FAJR) آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ممکنہ حملے کا نشانہ بنا۔
بھارتی وزیر کے مطابق جہاز پر تین بھارتی شہریوں سمیت عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاز کی انتظامی کمپنی سے بھی باقاعدہ رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ بھارتی سمندری عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود یقینی بنائی جاسکے۔






