
خلیج اردو
بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اپنی 544 صفحات پر مشتمل یادداشتوں کی کتاب ’’بیلونگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ کی رونمائی کر دی، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی، راجیو گاندھی سے شادی، نہرو گاندھی خاندان سے تعلقات اور سیاست میں آمد سمیت اہم واقعات بیان کیے ہیں۔
79 سالہ سونیا گاندھی نے اپنی کتاب میں 2004 میں بھارتی وزیراعظم کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجوہات بھی بتائی ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے اس وقت خود سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے میں خود سے سچ بولیں اور عہدہ چھوڑ دیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اپوزیشن ان کی غیر ملکی نژاد ہونے کو سیاسی ہتھیار بنائے۔ انہوں نے اس کے بجائے ماہر اقتصادیات من موہن سنگھ کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
کتاب میں سونیا گاندھی نے اٹلی میں اپنے بچپن، کیمبرج میں راجیو گاندھی سے پہلی ملاقات، شادی اور 1991 میں شوہر کے قتل کے بعد بھارت میں قیام کا احوال بھی بیان کیا ہے۔
سونیا گاندھی نے اپنی ساس اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے مزاج پر بھی روشنی ڈالی اور لکھا کہ ان کے غصے کے اچانک اظہار سے عملہ خوف زدہ ہو جاتا تھا۔
سونیا گاندھی کے مطابق یہ سیاسی نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کی حقیقی کہانی ہے۔







