متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور کے آغاز میں شرکت کی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور کے آغاز میں شرکت کی۔ مذاکرات کا آغاز امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں حکمران کی موجودگی میں ہوا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے مذاکرات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات، امریکی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے جن کا مقصد بحران کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور مذاکرات میں شریک وفود کا امارات پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات تقریباً پانچ سال سے جاری بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ممکن ہے۔ متحدہ عرب امارات امن کے قیام اور سیاسی تصفیے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button