متحدہ عرب امارات

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو کے روٹ 2020 کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سٹی تک توسیع دینے کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو کے روٹ 2020 کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سٹی تک توسیع دینے کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔ دو ارب درہم کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت نئی میٹرو سروسز 2031 میں شروع ہوں گی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق میٹرو لائن کی توسیع سے دبئی کے موجودہ میٹرو نیٹ ورک کو دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست منسلک کیا جائے گا۔ اس سہولت سے مسافروں، ایئرپورٹ کے عملے اور اطراف کے علاقوں میں آنے جانے والے افراد کو فائدہ ہوگا، جبکہ نجی گاڑیوں پر انحصار بھی کم ہوگا۔

منصوبے کے تحت میٹرو کا روٹ ایئرپورٹ کے ویسٹ ٹرمینل تک پہنچایا جائے گا اور اسے ایئرپورٹ ایکسپریس لائن اور اتحاد ریل کے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ منظوری دبئی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں دی گئی، جہاں 11 ارب درہم سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ ان میں 2040 تک رہائشی علاقوں میں شہری سہولیات اور خدمات بہتر بنانے کا جامع منصوبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button