متحدہ عرب امارات

نابینا افراد کے لیے رہنمائی کرنے والے اے آئی چشمے، جِٹیکس دبئی میں دس ہزار ڈالر کا پہلا انعام حاصل

 

خلیج اردو

دبئی میں جاری جِٹیکس گلوبل 2025 میں رومانیہ کی اسٹارٹ اپ کمپنی "لُومن” (.lumen) نے نابینا افراد کے لیے تیار کردہ جدید اے آئی چشموں کے منصوبے پر ہیلتھ ٹیک پِچ مقابلے کا پہلا انعام اور دس ہزار ڈالر کی انعامی رقم حاصل کر لی۔ یہ چشمے مصنوعی ذہانت اور خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی مدد سے نابینا افراد کو محفوظ انداز میں راستہ چلنے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی کے بانی کورنیل اَمارئیی نے بتایا کہ یہ منصوبہ ان کے ذاتی تجربات سے متاثر ہے، کیونکہ ان کے اہل خانہ میں معذوری کے شکار افراد موجود تھے، جس نے انہیں ایسے چشمے بنانے کی تحریک دی جو ایک گائیڈ ڈاگ کی طرح رہنمائی فراہم کریں۔

یہ جدید چشمے مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن، لائیڈار (LiDAR) اور انفراریڈ سینسرز جیسے خودکار گاڑیوں میں استعمال ہونے والے نظام پر مبنی ہیں۔ یہ چشمے صارف کے ماتھے پر ہلکی ارتعاش کے ذریعے راستے کی سمت بتاتے ہیں، رکاوٹوں سے بچنے اور محفوظ راستہ اختیار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت نابینا افراد بغیر سفید چھڑی کے ہاتھ آزاد رکھتے ہوئے بااعتماد طریقے سے چل سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button