
خلیج اردو
پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں رواں سال کے صرف نو ماہ میں دس ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو سال کے اختتام تک یہ تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، جو گزشتہ سال کے 13 ہزار ایک کیسز سے بھی زیادہ ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال رپورٹ ہونے والے بیشتر کیسز مختلف طبی کارروائیوں، ہنگامی علاج، اور ویزا کے لیے لازمی اسکریننگ کے دوران سامنے آئے، جس کی وجہ سے 2025 کو ملک کی تاریخ میں ایچ آئی وی کیسز میں تیز ترین اضافے والا سال قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر مؤثر آگاہی، باقاعدہ اسکریننگ اور حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں یہ صورتحال ایک خاموش وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔






