
خلیج اردو
ریاض: سعودی عرب میں شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبد اللہ الفوزان کو نیا مفتی اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انہیں مملکت کے مفتی اعظم، اعلیٰ علماء کونسل کے چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی برائے علمی تحقیق اور فتوے کے جنرل صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، اور انہیں وزیر کے رتبے کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔
یہ تقرری سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی۔





