پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا معاملہ

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24 مارچ کے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرنے اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی فہرست میں شامل افراد سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی درخواست پر بھی عمل کیا جائے۔

سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی آرڈر کے باوجود ایک دن بھی عملدرآمد نہیں ہوا، اور ہر دفعہ دی گئی فہرست میں موجود افراد کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لسٹ میں شامل افراد کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کو ملاقات میں شامل کیا جاتا ہے۔

ادھر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ان کی باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے انہیں کوئی فہرست موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو سے منع کیا تھا، تاہم ملاقات کے بعد بعض افراد میڈیا سے بات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button