متحدہ عرب امارات

دبئی رن 2025: شرکت کے اوقات، راستے، رجسٹریشن اور دیگر اہم تفصیلات جاری

خلیج اردو
دبئی ایک بار پھر کھیلوں کے شائقین کے لیے سال کا سب سے بڑا ایونٹ لانے جا رہا ہے۔ ساتویں ایڈیشن کے ساتھ "دبئی رن 2025” 23 نومبر کو منعقد ہوگا، جو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ ہے۔ یہ ایونٹ شہر کے معروف شاہراہِ شیخ زاید روڈ کو دوڑ کے ٹریک میں تبدیل کر دے گا، جہاں ہر عمر اور قابلیت کے افراد شرکت کر سکیں گے۔

شرکاء کو دو راستوں کا انتخاب دیا گیا ہے: 10 کلومیٹر کا راستہ تجربہ کار رنرز کے لیے جبکہ 5 کلومیٹر کا ہموار اور فیملی فرینڈلی راستہ ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہے۔ راستے میں شہر کے نمایاں مقامات جیسے میوزیم آف دی فیوچر، برج خلیفہ، دبئی اوپیرا اور ایمریٹس ٹاورز شامل ہیں۔

ایونٹ کی تاریخ اور وقت:
تاریخ: 23 نومبر 2025
آغاز: صبح 6 بج کر 30 منٹ پر
شرکاء کو 4 بجے سے مختلف سلاٹس میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ اسٹارٹ لائن 8 بجے بند کر دی جائے گی۔

رجسٹریشن کا طریقہ:
ایونٹ میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن دبئی رن کی ویب سائٹ پر لازمی ہے۔
13 سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کسی بالغ (21 سال یا زائد) کے ذریعے کی جائے گی۔
رجسٹریشن کے بعد شرکاء کو اپنی "رننگ بِب” اور ٹی شرٹ دبئی میونسپلٹی 30×30 فٹنس ولیج، زعبیل پارک سے حاصل کرنی ہوگی۔

بِب کلیکشن 3 سے 22 نومبر تک کھلی رہے گی۔

* پیر تا جمعرات: شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک
* جمعہ: دوپہر 12 بجے سے رات 11 بجے تک
* ہفتہ و اتوار: صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک

راستوں کی تفصیلات:
5 کلومیٹر راستہ: میوزیم آف دی فیوچر سے شروع ہو کر برج خلیفہ اور دبئی اوپیرا سے گزرتا ہوا دبئی مال کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔
10 کلومیٹر راستہ: میوزیم آف دی فیوچر سے آغاز، دبئی کینال برج عبور کرتے ہوئے ڈی آئی ایف سی گیٹ کے قریب ختم ہوگا۔

پہنچنے کے مقامات:
5 کلومیٹر راستے کے شرکاء ورلڈ ٹریڈ سینٹر میٹرو اسٹیشن سے پہنچ سکتے ہیں۔
10 کلومیٹر راستے والے ایمریٹس ٹاورز میٹرو اسٹیشن استعمال کریں۔
تماشائی حضرات کے لیے میکس میٹرو اسٹیشن مناسب ہے۔

شرکاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نول کارڈ میں کم از کم 15 درہم کا بیلنس رکھیں تاکہ رش سے بچا جا سکے۔

اہم ہدایات:

* یہ ایک فٹنس ایونٹ ہے، مقابلہ نہیں، لہٰذا شرکاء اپنی رفتار سے دوڑ یا واک کر سکتے ہیں۔
* راستے میں رُکنے یا تصاویر لینے کے لیے سائیڈ پر جائیں تاکہ دیگر افراد متاثر نہ ہوں۔
* بیگ یا بیک پیک لانے کی اجازت نہیں، قیمتی اشیاء اپنے پاس رکھیں۔
* سورج سے بچاؤ کے لیے ٹوپی اور ری فل ایبل واٹر بوتل ساتھ رکھیں۔

دبئی رن ہر سال ہزاروں شرکاء کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور 2025 کا ایڈیشن بھی شہر کے فٹنس کلچر کا نیا سنگ میل بننے جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button