متحدہ عرب امارات

دبئی میں پانی پر نیا عالمی لینڈ مارک ’’دُوما‘‘ لانچ، شیخ محمد بن راشد کا اعلان

خلیج اردو
دبئی، 25 اکتوبر 2025
دبئی میں ایک اور شاندار لینڈ مارک منظرِ عام پر آنے جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر دبئی آرٹس میوزیم ’’دُوما‘‘ (Duma) کے منصوبے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔

’’دُوما‘‘ دبئی کریک کے وسط میں ایک جزیرے پر تعمیر کیا جائے گا اور اس کا مقصد دبئی کو جدید فنونِ لطیفہ کا عالمی مرکز اور تخلیقی صلاحیتوں کا دارالحکومت بنانا ہے۔ شیخ محمد بن راشد کے مطابق ’’دُوما دبئی کی تہذیب اور روح کی عکاسی کرے گا، یہ ہماری ثقافت اور فنون کا آئینہ بنے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا میوزیم دبئی کے فنِ تعمیر اور ثقافتی تنوع میں ایک نیا رنگ بھر دے گا، اور شہر کے عالمی معیار کے لینڈ مارکس میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button