
خلیج اردو
دہلی: فورینزک سائنس کی 21 سالہ طالبہ، جو کرائم ڈراموں کی شوقین بتائی جاتی ہے، کو اس کے دو ساتھیوں سمیت دہلی کے گاندھی وہار علاقے میں اپنے لِو اِن پارٹنر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو آگ لگنے کا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ امرتا چوہان، جو اتر پردیش کے مرادآباد کی رہائشی ہے، کو اس کے سابق دوست سمیت کشیپ (27) اور ساتھی سندیپ کمار (29) کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔ تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 32 سالہ رام کیش مینا کو قتل کیا، جس کے ساتھ امرتا مئی 2025 سے رہ رہی تھی۔







