
خلیج اردو
نیو یارک: نیویارک میں میئر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہو گی، جہاں 34 سالہ ظہران ممدانی 43 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق سابق گورنر اینڈریو کومو 33 فیصد اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلِوا 14 فیصد حمایت کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
انتخابی مہم میں ظہران ممدانی کو نوجوانوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، جبکہ ان کی مہم کے لیے 90 ہزار سے زائد رضاکار سرگرم ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی ظہران ممدانی کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوئے تو انہیں کسی قسم کا فنڈ نہیں دیا جائے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ظہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی سیاست میں ایک تاریخی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔







