متحدہ عرب امارات

پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح عبور کر گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں دن کے وقت ایئرکوالٹی انڈیکس 718، انارکلی میں 583، ڈیفنس میں 565، کینٹ میں 515 اور شادمان میں 491 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں انڈیکس 769، فیصل آباد میں 329، ملتان میں 300، جبکہ پشاور میں اے کیو آئی 235 ریکارڈ ہوا۔ سیالکوٹ میں 203، اسلام آباد میں 172، راولپنڈی میں 169 اور کراچی میں 167 تک پہنچ گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ دوسری جانب پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں، سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھولنے پر پابندی کے باعث والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیشتر شہری وقت پر دفاتر نہیں پہنچ سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button