متحدہ عرب امارات

فرانس میں کار سوار کی راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، 9 افراد زخمی

خلیج اردو
فرانس کے جنوبی شہر مونپلیے میں ایک کار سوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقامی حکام نے ہنگامی سیل قائم کر دیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص 35 سالہ فرانسیسی شہری ہے جس کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد مقدمات درج تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے پیچھے کسی تنظیمی منصوبہ بندی کے شواہد تاحال نہیں ملے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button