عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی کے بعد 5 قیدیوں کی رہائی

خلیج اردو
غزہ میں اسرائیلی فوج نے نام نہاد "ییلو لائن” عبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہداء میں دو نوجوان اور ایک کم عمر لڑکا شامل ہے جن پر اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے گولیاں چلائیں۔

ادھر جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مزید 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جنہیں مختلف جیلوں میں طویل عرصے سے قید رکھا گیا تھا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کو اہل خانہ نے خوشی اور آنسوؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

ادھر لاکھوں فلسطینی اپنے کھنڈر بنے گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے ہیں، جہاں تباہ شدہ عمارتیں اور ملبے کے ڈھیر اب بھی جنگ کی ہولناکی بیان کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تاکہ متاثرین کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دوسری جانب حماس کے رضا کار اسرائیلی یرغمالیوں کی باقی ماندہ لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور انسانی امداد کے بلا تعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button