متحدہ عرب امارات

سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر 20 حملے کرنے کی کوشش کی، جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔

خلیج اردو
سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر 20 حملے کرنے کی کوشش کی، جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔

اتحادی فوج کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب میں متعدد ایئرپورٹس، تیل کی تنصیبات اور بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ریاض میں حملوں سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والی تمام کارروائیاں فوری طور پر بند کریں۔

ترکی المالکی نے کہا کہ ایئرپورٹس، بندرگاہوں، تیل کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے فوری طور پر روکنے چاہئیں۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو دہشت گردانہ قرار دیا۔

اتحادی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے یمن کے پہاڑی علاقوں میں اسلحے کے 120 سے زائد ذخائر تباہ کردیے ہیں، جبکہ متعدد راکٹ لانچرز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button