متحدہ عرب امارات

عمان اور ایران نے خطے میں جنگی صورتحال کے خاتمے اور مستقبل میں دوبارہ تصادم روکنے کے لیے پائیدار مفاہمت طے کرنے پر زور دیا ہے۔

خلیج اردو
عمان اور ایران نے خطے میں جنگی صورتحال کے خاتمے اور مستقبل میں دوبارہ تصادم روکنے کے لیے پائیدار مفاہمت طے کرنے پر زور دیا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار مفاہمت اور دیرپا امن کے قیام کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی انتظامات اور مشترکہ تکنیکی نظام تشکیل دینے پر زور دیا، تاکہ بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی بلا تعطل ترسیل جاری رہ سکے۔

دونوں رہنماؤں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد خطے میں جنگی صورتحال کا خاتمہ اور مستقبل میں فوجی تصادم کی دوبارہ روک تھام یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button