متحدہ عرب امارات

فیفا نے یو اے ای اور قطر کے عہدیداروں کو معطل کردیا

خلیج اردو
دوحہ: فیفا نے 14 اکتوبر 2025 کو ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد متحدہ عرب امارات اور قطر کی قومی ٹیموں کے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اہلکاروں کو معطل کردیا۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سپروائزر مطر عبید سعید مِسفر الظاہری کو مخالف کھلاڑی کے خلاف غیر اخلاقی رویے اور ریفری پر حملے کے الزام میں 16 میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ انہیں 10 ہزار سوئس فرانک (تقریباً 45 ہزار 500 درہم) جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے کھلاڑی طارق سلمان کو سنگین فاؤل پلے کے مرتکب ہونے پر دو میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے اور 5 ہزار سوئس فرانک (تقریباً 22 ہزار 750 درہم) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں ہونے والے اس پرجوش میچ کے بعد کی گئی، جس میں قطر نے متحدہ عرب امارات کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔ قطر کی جانب سے بوالیم خوخی نے 49ویں اور رو-رو نے 74ویں منٹ میں گول کیے، جبکہ یو اے ای ٹیم نے کئی مواقع ضائع کیے۔

میچ کے بعد شائقین میں ریفری کے فیصلوں اور کھیل کے انتظامات پر شدید بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے میچ کے دوران ہونے والے کئی فیصلوں پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے کہا کہ "ریفری نے کھیل میں غیر ضروری تاخیر اور متعدد فاؤل پر کوئی کارروائی نہیں کی، جس کی وجہ سے نتیجہ متاثر ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button