متحدہ عرب امارات

دبئی: عمارت سے گر کر بھارتی نوجوان ہلاک

خلیج اردو
دبئی میں ایک 19 سالہ بھارتی نوجوان فوٹو لیتے ہوئے عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والا مشعل محمد دبئی میں اپنے رشتہ دار کے ہاں مقیم تھا۔

اہل خانہ کے مطابق مشعل فوٹوگرافی کا شوقین تھا اور جہازوں کی تصویریں لینے کے لیے عمارت کی چھت پر گیا جہاں وہ پھسل کر نیچے گر گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر راشد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی کی میت بھارت بھیجنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button