
خلیج اردو
بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے دبئی کے مشہور اطالوی ریستوران "ایل بورو ٹسکن بسٹرو” میں اچانک آ کر سب کو حیران کر دیا۔
شاہ رخ خان نے کچن میں جا کر شیفس سے گفتگو کی، کھانوں کا ذائقہ چکھا اور خوشگوار لمحے گزارے۔
ریستوران کے عملے کے مطابق یہ رسمی دورہ نہیں تھا بلکہ دوستانہ ملاقات تھی۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان دبئی آتے وقت اکثر اسی ریستوران میں آتے ہیں۔
شیفس کے مطابق اداکار نے خود بھی ایک دو بار "ٹرَفل پیزا” بنانے میں دلچسپی لی۔
شاہ رخ خان کو اطالوی کھانوں سے خاص شوق ہے، خاص طور پر "ٹرَفل پیزا” اور "ٹیگلیاتیلی ال ٹرَلفو” ان کی پسندیدہ ڈشز ہیں۔
ریستوران میں اس سے قبل رنبیر کپور، بوبی دیول، سنجے دت اور مرحوم صنعت کار رتن ٹاٹا بھی آ چکے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے شاہ رخ خان کے سادہ اور خوش مزاج رویے کو سراہا۔






