
خلیج اردو
باکو — ترکیہ کا سی 130 طرز کا فوجی طیارہ آذربائیجان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں ترک فوج اور عملے کے 20 افراد سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبہ تلاش کر لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ دیگر کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔







