عالمی خبریں

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل سینیٹ سے منظور

خلیج اردو
واشنگٹن — امریکی سینیٹ نے تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے سالانہ اخراجاتی بل منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔

اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی، تاہم بل کی ایوانِ نمائندگان سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے، جہاں حکمران جماعت ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہے۔

41 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امدادی اسکیمیں معطل ہیں اور فضائی سفر شدید متاثر ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button