متحدہ عرب امارات

ایران نے امریکی آئل ٹینکر پر قبضے کی تصدیق کر دی

خلیج اردو
تہران:ایران نے خلیج فارس میں ایک امریکی آئل ٹینکر پر قبضے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے پیٹروکیمیکل کارگو سے لدا جزائرِ مارشل کے پرچم بردار اس جہاز کو تحویل میں لیا، جو متحدہ عرب امارات سے سنگاپور جا رہا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد ایرانی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ امریکہ نے تیل لے جانے والے ایک ایرانی جہاز پر قبضہ کیا تھا۔ خطے میں سمندری کشیدگی کے تناظر میں یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری تناؤ کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button