خلیج اردو
نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق جمعرات، 20 نومبر کو ملک میں موسم مجموعی طور پر صاف سے جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ مغربی ساحلی علاقوں اور جزیروں کے اوپر کم بادل بننے کا امکان ہے۔
این سی ایم نے دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر ریڈ اور یلو الرٹ جاری کیے ہیں، جبکہ بعض رہائشی علاقوں سے اسکول بسوں کی تاخیر کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں کو خصوصی احتیاط برتنے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے اور رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ابوظہبی پولیس نے سویحان روڈ اور ابو ظہبی – العین روڈ پر رفتار میں کمی کے نظام کو فعال کر دیا ہے اور ڈرائیوروں کو تبدیل ہوتی اسپیڈ لمٹس پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
این سی ایم کے مطابق جمعرات کی رات اور جمعے کی صبح کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کے مطابق ہلکی سے معتدل شمال مشرقی سے شمال مغربی ہوائیں چلیں گی، جو مغربی علاقوں میں تیز ہو کر گرد اُڑانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 10 تا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
بحیرہ عرب میں سمندر معمولی سے درمیانہ اور مغرب کی جانب کہیں کہیں خراب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحیرہ عمان میں سمندر معمولی رہے گا۔
درجہ حرارت میں کمی ہوگی، دبئی میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ، شارجہ میں 18 ڈگری اور ابو ظہبی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔







