
خلیج اردو
راس الخیمہ پولیس آج شام چار بجے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیلڈ مشق کرے گی، جس کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ادارے کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
پولیس کے مطابق مشق کے دوران فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی ہوگی۔ حکام نے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ڈرائیوروں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور مشق میں شریک گاڑیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
راس الخیمہ پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے اور مشق کی تصاویر بنانے سے گریز کریں۔ یہ مشق متعلقہ اسٹریٹجک شراکت داروں کے تعاون سے کی جائے گی۔







