
خلیج اردو
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں فی الحال کسی بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں، تاہم بات چیت کا راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مذاکرات ختم ہونے کے باوجود محسن نقوی، گوہر خان اور اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی واضح مفاہمت کے بغیر مذاکرات کا دوبارہ آغاز مفید ثابت نہیں ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فعال کردار ادا کرے اور پولیس و کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذریعے تعاون کو یقینی بنائے۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ تمام امور جیل مینوئل اور قانون کے مطابق طے ہونے چاہئیں۔







