
خلیج اردو
اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم سفیان عباسی آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعے نے طلبہ میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفیان عباسی کو گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔ واقعے کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں ان کی موت واقع ہوگئی۔
سفیان عباسی پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی موجودگی کے معاملے پر مؤثر اقدامات نہ کیے جانے پر سوالات اٹھائے۔
طلبہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو پہلے بھی ہاسٹل کے باہر آوارہ کتوں کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اس حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔
طلبہ نے واقعے کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔







