
خلیج اردو
چین میں ایپک سربراہی اجلاس کے دوران عالمی سیاست کے تین بڑے رہنماؤں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک ہی اسٹیج پر موجودگی نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔
اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایئرپورٹ پر خود استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور بغل گیر بھی ہوئے۔
اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی مصافحہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق تینوں عالمی رہنماؤں کی 19 نومبر کو پہلی سہ فریقی ملاقات متوقع ہے۔
اس مجوزہ ملاقات کو عالمی سفارت کاری کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ عالمی تجارت، یوکرین جنگ، ایران اور جوہری معاملات سمیت اہم بین الاقوامی امور پر سفارتی رابطوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تینوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ امریکا، چین اور روس کے تعلقات عالمی سیاست، معیشت اور سلامتی پر گہرے اثرات رکھتے ہیں۔







