متحدہ عرب امارات

غزہ پر اسرائیلی یلغار میں شدت، رفاہ اور خان یونس میں بمباری

خلیج اردو
غزہ پر اسرائیلی یلغار میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ رفاہ اور خان یونس کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں تباہی کا دائرہ مزید پھیل گیا ہے۔ ملبے سے بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہو رہی ہیں جبکہ مشرقی رفاہ اور خان یونس کے اطراف میں بمباری مسلسل جاری ہے۔ توپخانے کی گولہ باری دیرالبلح کے مشرقی علاقے اور غزہ شہر کے اطراف تک پہنچ گئی ہے، جس سے درجنوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

جنوبی لبنان میں بھی صورت حال کشیدہ ہے۔ ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔ قابض اسرائیل کی جاری نسل کش جنگ نے غزہ میں تباہی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

عالمی برادری کی جانب سے بارہا جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود غزہ کے ہسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button