
خلیج اردو
پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ 6 سری لنکن کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
میچ میں پاکستان شاہینز کے باؤلرز چھا گئے۔ سفیان مقیم اور سعد مسعود نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عمدہ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے امتزاج نے ٹیم کو کامیابی دلائی اور فائنل تک رسائی ممکن بنائی۔
پاکستان شاہینز کل دوحہ میں فائنل میں بنگلہ دیش اے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔






