پاکستانی خبریں

وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام میں 100 ارب روپے کے قرضوں کا سنگ میل عبور، لاکھوں خاندانوں کے لیے امید

خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف کے اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کو 100 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی، جہاں پروگرام کی پیش رفت اور مستقبل کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت اپنا گھر پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور وزیراعظم کی خصوصی توجہ کے باعث یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی کا 100 ارب روپے کا ہندسہ عبور کرنا ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت ہے، تاہم اس پروگرام کی کامیابی کا اصل پیمانہ شہریوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں تک آسان رسائی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button