پاکستانی خبریں

پاکستان کا پہلا خلا باز خلا میں جانے کے قریب، دو پاکستانیوں نے چین میں تربیت مکمل کرلی

خلیج اردو
پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی تربیت مکمل کر لی ہے۔ دونوں میں سے ایک خلا باز چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں جائے گا، جس کے ساتھ پاکستان انسانی خلائی سفر کے ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بیجنگ میں چینی خلائی ادارے کے صدر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے خلائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی اور خلائی تعاون کی نئی علامت بنے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کے سائنسی اور خلائی پروگرام کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ دو تربیت یافتہ امیدواروں میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا، جو چین کے خلائی مشن کے ذریعے خلا میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button