خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں منگل 25 نومبر کو موسم خوشگوار رہے گا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی کے مطابق موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، خصوصاً مغربی حصوں میں بادل زیادہ چھائے رہیں گے۔
پیر کے روز بھی ملک بھر میں سرد اور خوشگوار موسم کا آغاز ہوا، جبکہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ سُوق الجمیرہ، مصفح روڈ کے قریب بھی شدید بارشیں ہوئیں جن کی ویڈیوز اسٹورم سینٹر نے شیئر کیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ابوظہبی کا درجہ حرارت کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جبکہ دبئی میں درجہ حرارت 22 سے 31 ڈگری کے درمیان رہے گا۔
رات اور بدھ کی صبح کے دوران اندرونی علاقوں میں نمی بڑھے گی اور دھند پڑنے کا امکان موجود ہے۔
ہوائیں ہلکی سے معتدل رہیں گی جو جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ بعض اوقات رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
بحر عرب اور بحیرہ عمان میں لہریں ہلکی رہیں گی۔







