
خلیج اردو
واشنگٹن: دنیا بھر میں کرسمس کی رونقیں بڑھنے لگیں، وائٹ ہاؤس میں اس سال کا آفیشل کرسمس ٹری فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ نے وصول کیا۔ کرسمس سیزن کے آغاز کی اس اہم روایت کے دوران درخت کو روایتی انداز میں وائٹ ہاؤس کے سامنے لایا گیا، جہاں فرسٹ لیڈی نے اسے باضابطہ طور پر قبول کیا۔
کرسمس ٹری اس بار مشی گن کے کورسنز ٹری فارمز کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے، جنہوں نے گرینڈ چیمپئن گروورز 2025 کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی کے بعد ان کا منتخب کیا گیا درخت وائٹ ہاؤس کے لیے اس سال کا سرکاری کرسمس ٹری قرار پایا۔ فرسٹ لیڈی کی جانب سے درخت کی وصولی کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کرسمس سجاوٹ کے روایتی مراحل کا آغاز بھی ہو گیا، جبکہ دنیا بھر میں بھی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔






