
خلیج اردو
قومی مرکزِ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا موسم مجموعی طور پر صاف سے جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ جزائر اور مغربی علاقوں میں کم بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ رات اور پیر کی صبح کے ابتدائی اوقات میں نمی میں اضافہ ہوگا جس کے باعث مغربی اضلاع میں دھند یا ہلکی دھند چھا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوائیں ہلکی سے درمیانی رفتار کی ہوں گی جو جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں چلیں گی، جن کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر کی صورتحال پورے دن معمولی رہے گی۔ بحیرہ عرب میں ہائی ٹائیڈ 3:46 صبح اور 4:25 شام کو جبکہ لو ٹائیڈ 9:14 رات اور 8:15 صبح کو ہوں گے۔ بحیرہ عمان میں بھی معمولی ویو ایکٹیویٹی ہوگی، جہاں ہائی ٹائیڈ 10:21 صبح اور 12:08 رات جبکہ لو ٹائیڈ شام 5:11 پر ہوگا۔
ملک بھر میں درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔ ابوظبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت 19 ڈگری تک گِر جائے گا اور نمی 85 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ دبئی میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا جبکہ نمی 80 فیصد تک رہے گی۔
شارجہ، عجمان اور ام القیوین میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ شمالی و مشرقی ساحلی علاقے، جن میں راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں، میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ اندرونی علاقوں جیسے العین اور لیوا میں رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا، جہاں درجہ حرارت بالترتیب 18 اور 17 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ مغربی ساحلی علاقوں جیسے الرویس اور السلع میں نمی کی سطح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ جزائر جیسے دلما، ابو موسیٰ اور گریٹر و لیسر ٹنمب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری کے قریب رہے گا اور نمی بلند رہے گی۔
منگل، 9 دسمبر کو موسم صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ رات کے وقت ساحلی علاقوں میں نمی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہوا کی رفتار 10 سے 20 جبکہ جھکڑ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، تاہم دونوں سمندروں میں صورتحال معمولی رہے گی۔
بدھ، 10 دسمبر کو بھی اسی نوعیت کا موسم جاری رہے گا، صاف سے جزوی ابر آلود آسمان، ہلکی تا معتدل ہوائیں اور معمولی سمندری حالات متوقع ہیں۔
جمعرات، 11 دسمبر کو بھی موسم مستحکم اور جزوی ابر آلود رہے گا، ہوائیں جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، اور سمندر کی صورتحال دونوں اطراف معمولی ہی رہے گی۔







