متحدہ عرب امارات

لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی

خلیج اردو
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اویس نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت کے ساتھ دیگر متعلقہ فریقین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر ارڈیننس پاس کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button