پاکستانی خبریں

پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے میزائل کا شاندار مظاہرہ

خلیج اردو
پاک بحریہ نے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی تیزی کے ساتھ فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ لائیو میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور لگن کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button