محکمہ انسانی وسائل عجمان نے امارات میں بحران کے انتظام سے متعلق عجمان ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 7 پر مبنی ایک سرکلر جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق عجمان کے سرکاری دفاتر بدھ ، یکم جولائی سے 75 فیصد افرادی قوت کے ساتھ کام دوبارہ شروع کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اور احتیاطی ہدایات پر مستقل عمل کرتے ہوئے سرکاری عملے کے کام پر بتدریج واپسی کو یقینی بنانا ہے۔ عملے کے افراد کی تعداد دیگر حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ بڑھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات آہستہ آہستہ نارمل حالات کی طرف لوٹ رہا ہے۔ ملک بھرمیں دفاتر سمیت تفریحی مقامات کو کھولا جا رہا ہے۔ جیسا کہ 29 جون، پیر سے، فجیرہ میں تمام عوامی ساحل اور پارک زائرین کے لئے دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں۔بلدیہ فجیرہ نے نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ تاہم ، زائرین کو کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کو برقرار رکھنا، ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے، اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے ہوں گے۔ لہذا ہر ایک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ذمہ داری سے کام کرے اور محفوظ رہے۔
گذشتہ ہفتے ، شارجہ نے اپنی تفریحی سہولیات جیسے کہ پارکس ، کچھ ساحل، تالاب اور سینما گھروں کو بھی دوبارہ کھول دیا اور واپس آنے والوں کا خیرمقدم کرنا شروع کیا جب کہ ابوظہبی نے بھی اپنے ثقافتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا ، جس میں لوور ابوظہبی اور قصر الحسن جیسے مشہور عجائب گھر شامل ہیں۔ .
دبئی میں ، تمام بڑے اہم مقامات و پرکشش مقامات ، ساحل سمندر اور پارکس مئی کے آخر میں زائرین کے لئے دوبارہ کھل گئے۔
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ملک بھر میں نقل و حرکت کی تمام پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے سٹرلائزیشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل رہائشیوں کو لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران دبئی میں صبح 11 بجے سے 6 بجے کے درمیان اور دوسرے تمام امارات میں شام 10 اور شام 6 بجے کے درمیان گھروں میں رہنا پڑتا تھا۔ تاہم اب جب کے پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں تو حکام نے لازمی قرار دیا ہے کہ افراد اور برادریوں کو سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور حتی کہ عدم تعمیل کی صورت میں جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Source : Khaleej Times







