عالمی خبریں

امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقاتوں کا اعلان

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا آغاز امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگا۔ یہ پیشرفت خطے میں جاری کشیدگی میں وقتی کمی کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنگ بندی اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس نے گزشتہ کئی مہینوں سے خطے کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا رکھا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے “مثبت اور مفید” گفتگو کی ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کو اہم مذاکرات کیلئے مدعو بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک رکن نے ایران کے سفیر کے ذریعے ممکنہ جنگ بندی کی تصدیق کی ہے، تاہم گروپ نے واضح کیا ہے کہ اس کا انحصار اسرائیل کی مکمل جنگ بندی کی پابندی پر ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کابینہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ فوج کی جنوبی لبنان سے واپسی کے کوئی فوری اشارے نہیں دیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button