متحدہ عرب امارات

ابوظبی: دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹنل میں اسکائی ڈائیورز کا فضاؤں میں رقص

ابوظبی:
ابوظبی کے یاس آئی لینڈ پر واقع میں قائم دنیا کی سب سے بڑی انڈور ونڈ ٹنل میں جاری 2026 ورلڈ اسکائی ڈائیونگ چیمپئن شپ کے دوران اسکائی ڈائیورز نے فضا میں شاندار ہم آہنگ حرکات پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

مقابلے میں آٹھ کھلاڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، گھومتے، پلٹتے اور دوبارہ ترتیب بناتے نظر آئے، جہاں یہ منظر کسی منظم رقص سے کم نہیں تھا۔ اس سال پہلی بار ورٹیکل سیکوئنشل 8 وے جیسے نئے مقابلے شامل کیے گئے ہیں۔

یو اے ای ٹیم کی رکن کارنیلیا میہائی نے کہا کہ آٹھ افراد کے ساتھ فضا میں ہم آہنگی پیدا کرنا ایک نیا اور مشکل تجربہ ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے مقابلے سے قبل چند گھنٹوں کی ہی مشترکہ مشق کی۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے سابق چیمپئن جیمز راجرز نے تیز رفتار اور تخلیقی انداز میں فلائنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ ان کی ایجاد کردہ “ٹورنیڈو اسپن” خاص توجہ کا مرکز بنی۔

منتظمین کے مطابق اس چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک کے 250 سے زیادہ ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، اور یہ واحد مقام ہے جہاں 16 افراد پر مشتمل انڈور فارمیشن ممکن ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف کھیل بلکہ عالمی اسکائی ڈائیونگ کمیونٹی کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button