متحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص اپنے مینجر کو واٹس ایپ پر دھمکی دینے کے الزام میں قانون کی گرفت میں۔

مذکورہ ملازم نے اپنے مینجر کو سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک) دبئی میں ایک شخص اپنے مینجر کو دھمکی دینے پر قانون کی گرفت میں۔27 سالہ مذکورہ شخص نے نوکری سے نکالے جانے پر اپنے مینجر کو سماجی رابطے کی ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک شخص کو اپنے مینجر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے جرم میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ملزم نے نوکری سے نکالے جانے پر اپنے مینجر کو سماجی رابطے کی ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ۔65 سالہ کمپنی مینجر کا عدالت میں کہنا تھا کہ مذکورہ ملازم کے کمپنی سے چند معاملات پر مسائل چل رہے تھے جس کی بنیاد پر اس شخص کا ویزہ ختم کردیا گیا اور کمپنی نے اس کا پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار کردیا۔

27 سالہ ملزم نے مینجر کو اس کے خاندان کی تصاویر اس کے واٹس ایپ پر ارسال کیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔

مینجر کا مزید کہنا تھا کہ "ملزم اکثر اوقات کام سے غیر حاضر رہتا تھا اور کمپنی کے لیے مسائل کھڑے کر رہا تھا جس کی بنیاد پر میں نے اس کا ویزہ ختم کروادیا۔فروری 2020 میں ملزم کمپنی میں اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے آیا تو کلرک نے اسے کہا کہ اسے اب ملک جلد سے جلد چھوڑنا ہوگا۔کلرک کا اسے مزید کہنا تھا کہ وہ کوئ ایک تاریخ کا انتخاب کرے تاکہ کمپنی اسے جلد از جلد واپس بھجوا سکے۔

مینجر کا مزید کہنا تھا کہ "ملزم خوفزدہ محسوس کر رہا تھا۔دو دن بعد میں نے ملزم کی جانب سے اپنے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات دیکھے۔ان پیغامات میں میری بیوی اور بچوں کی تصاویر تھیں جس میں ملزم نے انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی”.

مینجر نے سارے معاملہ فوراً القصیص پولیس اسٹیشن میں بیان کیا اور شکایت درج کروا دی۔ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے دوران تفتیش اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تصدیق کی ہے۔

دبئی پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم پر مینجر کے خاندان کو دھمکی دینے اور اس کی ذاتی زندگی کو افشا کرنے کی دفعات لگائ ہیں۔
مقدمے کی اگلی سماعت 15 جولائ کو مقرر کی گئ ہے
SOURCE:GULF NEWS

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button