پاکستانی خبریں

یورپ میں پابندی کے بعد پی۔آئ۔اے کا بڑا فیصلہ۔پی۔آئ۔اے کو بڑا فائدہ مل گیا۔

جانیے یورپ میں فضائ آپریشن پر پابندی لگنے کے بعد پی۔آئ۔اے کیا بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے

(خلیج اردو ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی فضائ کمپنی پی۔آئ۔اے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یورپ میں اپنے اپر لگنے والی پابندی ہے خلاف اپیل میں جائے گا تاہم یورپی فضائ کنٹرول ادارے نے پی۔آئ۔اے کو عارضی طور پر 3 جولائ تک آپریشن چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی فضائ کنٹرول کے ادارے نے گزشتہ روز اپنے اعلان میں پاکستان کی قومی فضائ کمپنی کے یورپ کے فضائ آپریشن پر 6 مہینے کی پابندی لگا دی تھی ۔اس کی وجوہات میں قومی فضائی کمپنی کے پائلٹ حضرات کے لائسنس کا مشکوک ہونا قرار پایا تھا۔

تاہم پی۔آئ۔اے کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان کی قومی فضائ کمپنی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا حق حاصل ہے اور ہم اس سلسلے میں یورپی فضائ کنٹرول کے ادارے سے مکمل رابطے میں ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد تمام معاملات کا حل نکل آئے گا۔اعلی سطح کے رابطوں کے بعد پی۔آئ۔اے کو برطانیہ و یورپ میں اڑنے کی اجازت مل گئ ہے۔پی۔آئ۔اے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔”

گزشتہ ہفتے پاکستان کی سول ایوی ایشن کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا تھا کہ پاکستان کی قومی فضائ کمپنی کے اکثریتی پائلٹ حضرات کے لائسنس یا تو جعلی ہیں یا مشکوک ہیں۔ان کی تعداد تقریباً تقریباً 141 پی۔آئ۔اے، 9 ائیر بلیو،10 سیرین ائیر اور 17 شاہین ائیر کے پائلٹ شامل ہیں۔

یہ انکشافات اس وقت ہوئے جب پی۔آئ۔اے کا ایک طیارہ چند ہفتے پہلے کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے زمین پر گر کر تباہ ہوگیا تھا اور دوران تفتیش اس بات کی نشاندھی ہوئ کہ مذکورہ پائلٹ کا لائسنس مشکوک تھا اور دوران لینڈنگ اس کی گفتگو معاون پائلٹ سے لینڈنگ کے بجائے کرونا وائرس سے متعلق تھی۔پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا۔

مزید براں پی۔آئ۔اے کی یورپ کے لیے کچھ شیڈول پروازیں 3 جولائ تک چلتی رہیں گی۔ان میں سے اٹلی،فرانس،سپین وغیرہ کی فلائٹس شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button