متحدہ عرب امارات

متحدہ امارات نے شہریوں پر بیرون ملک سفر کرنے کے لئےسات شرائط عائد کردی

اس اجازت نامے کے لئے درخواست گزاروں کو 50 درہم کی ناقابل واپسی فیس بھی ادا کرنا پڑے گی

متحدہ امارات نے شہریوں پر بیرون ملک سفر کرنے کے لئےسات شرائط عائد کردی

وفاقی اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت (آئی سی اے) نے سات وجوہات بتائی ہیں جن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

امارتی باشندے انتظامیہ کے ویب سائٹ پر اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے جانے والے ‘ایگزٹ رجسٹریشن سروس’ کے ذریعے اجازت نامے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق طبی علاج ، تعلیم ، کام ، کاروبار ،عزیز واقارب کی فوتگی و بیماری ، تفریح ​​اور امارت سے باہر مقیم اماراتی شہروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

اس اجازت نامے کے لئے درخواست گزاروں کو 50 درہم کی ناقابل واپسی فیس بھی ادا کرنا پڑے گی۔

تمام مسافروں کو متعلقہ دستاویزات جیسے امارات کی شناختی کاپی ، رہائشی اجازت نامہ ، صحیح پاسپورٹ کاپی ، اور روانگی کی وجہ کے ثبوت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔

علاج کے لئے جانے والوں کو سرکاری میڈیکل کمیٹی کی منظوری کی ایک کاپی (اگر علاج ریاست کے اخراجات پر کروانا ہے) یا میڈیکل کمیٹی کے ذریعہ منظور شدہ سفر کرنے کی سفارش کا خط (اگر علاج ٹریولر کی ذاتی حیثیت میں کرنا ہو) کی کاپی دیکھانی ہوگی ۔

تعلیم کے لئے باہر جانے والوں کو وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک اجازت نامہ دیکھاناہوگا

کام کے لئے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ایک خط جس سے ثابت ہوتا ہو کہ درخواست دہندہ کا کام ، تربیت یا تفویض بیرون ملک ہونا ہے دیکھنا ہوگا ۔

کاروبار کے عرض سے سفر کرنے کے خواہشمند تاجروں کو لازمی طور پر کاغذات فراہم کرنا ہوں گے (جیسے تجارتی ملکیت کے معاہدے) جو ثابت کرے کہ ان کے پاس بیرون ملک کام ہے۔

خاندانی وجوہات کی وجہ سے سفر کرنے کے لئے عزیز واقارب کی بیماری یا موت کا سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا ۔

تفریح کے لئے جانے والوں کو پہلے سے طے شدہ تحریری معاہدہ دیکھنا ہوگا ۔

جو اماراتی بیرون ملک مقیم ہیں انہیں شادی کے معاہدے کی ایک کاپی یا بیرون ملک رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

مقامی روزنامہ عمارت الیوم کے مطابق ، اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رہائشیوں کو سفر کرنے کے لئے کویڈ 19 کے منفی نتائج کی ضرورت ہوگی اور واپس آنے والے مسافروں کو داخلے کے اجازت نامے کے لئے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ حالیہ منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو سفر کے دوران اور منزل تک رسائی کے لئے بین الاقوامی صحت انشورنس کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا اور ہوائی اڈے کے حکام کے ذریعہ عائد تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پڑھے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button