متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عید الاتحاد پر سرکاری ملازمین کی پانچ روزہ چھٹیوں کا اعلان، نجی شعبے کیلئے دو دن تعطیل ہوگی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں عید الاتحاد 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین کیلئے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ انسانی وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کو 2، 3 اور 4 دسمبر بروز بدھ، جمعرات اور جمعہ چھٹی ہوگی، جس کے ساتھ ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے ملازمین کو مسلسل پانچ دن آرام کا موقع ملے گا۔

راس الخیمہ میں سرکاری اداروں میں معمول کے دفتری اوقات کار 7 دسمبر بروز پیر سے بحال ہوں گے۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو قومی دن کی تقریبات اور تعطیلات کے دوران اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے 2 سے 4 دسمبر تک تین روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کے باعث پانچ روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔

نجی شعبے کے ملازمین کیلئے عید الاتحاد کے موقع پر 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ تعطیل مقرر کی گئی ہے۔ وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن کے اعلان کے مطابق نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین بھی ان دو دنوں کے دوران قومی دن کی تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button