متحدہ عرب امارات

بھارت سے فائنل نہ کھیلنے کے باوجود پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا

 

پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا، ڈھاکہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل بارش کے باعث نہ ہوسکا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے قواعد کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

میچ ریفری نے پوائنٹس، رن اوسط اور ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں برتری کی بنیاد پر پاکستان کو ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کو شکست دے کر تینوں میچز جیتے تھے اور اپنی برتری برقرار رکھی۔

بھارتی ٹیم نے ٹرافی کی تقریب کا بائیکاٹ کیا، جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے انعامات تقسیم کیے۔

پاکستان کی ٹیم نے لیگ مرحلے میں مسلسل کامیابیوں کے بعد ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کی اور فائنل بارش کی نذر ہونے کے باوجود چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button