متحدہ عرب امارات

ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ پر حملہ، سعودی اتحاد کی جوابی کارروائی میں 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

خلیج اردو
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حملے کے بعد سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سپلائی ڈپو سمیت سات فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحاد کے مطابق کارروائی میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ آپریشن کے دوران بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرونز کی تیاری کے چھ ورکشاپس بھی تباہ کردی گئیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز کی جانب سے تعز، مارب اور الجوف میں حوثیوں کے خلاف 715 کارروائیوں کے دوران 144 کمانڈرز اور جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button