متحدہ عرب امارات

فضاء میں طبی ایمرجنسی، دبئی ڈاکٹر نے 3 سالہ بچے کی جان بچالی

خلیج اردو
30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران سانس لینے میں شدید دشواری کا شکار تین سالہ بچے کی جان دبئی میں مقیم ڈاکٹر Dr Cecil Kunnapilly نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لی۔

اہلِ خانہ کے ہمراہ Dubai سے Kochi جانے والی پرواز میں نمونیا سے صحتیاب ہونے والا بچہ اس وقت تشویشناک حالت میں آ گیا جب اس کے جسم میں آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی۔

ڈاکٹر سیسل نے فوری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جہاز میں موجود آکسیجن سلنڈر تبدیل کرنے کی ہدایت دی جبکہ بچے کو دورہ پڑنے پر ایئر وے کھلا رکھنے کیلئے طبی آلہ استعمال کیا۔

انہوں نے دورہ روکنے کیلئے فراہم کی جانے والی دوا دینے سے انکار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے سانس کی مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور بچے کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر کی سفارش پر طیارے کو ہنگامی طور پر Mumbai میں لینڈ کرایا گیا جہاں بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں بچے کے والدین نے تصدیق کی کہ "پرواز کے دوران بروقت طبی فیصلوں نے ہمارے بیٹے کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا”۔

بروقت پیشہ ورانہ مہارت اور درست فیصلوں نے ممکنہ سانحے کو خوشگوار انجام میں بدل دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button