متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں رمضان 2026 کا آغاز 18 فروری سے ہوگا

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی رویتِ ہلال کمیٹی نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک 2026 کا آغاز 18 فروری سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمان بدھ سے روزے رکھنا شروع کریں گے۔

اسلامی روایت کے مطابق ہر قمری مہینہ 29 یا 30 دن پر مشتمل ہوتا ہے، اور نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر اس سال شعبان کے 29 دن مکمل ہوں گے۔

آنے والے ہفتوں میں دن کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ روزے کا وقت بھی بتدریج بڑھتا جائے گا، جہاں ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا جو ماہِ رمضان کے اختتام تک بڑھ کر تقریباً 13 گھنٹے 27 منٹ تک پہنچ جائے گا۔

رمضان المبارک کے دوران یو اے ای میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کے اوقاتِ کار میں کمی کی جاتی ہے، جبکہ بعض ملازمین کو ریموٹ ورک کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اسی طرح تعلیمی ادارے بھی روزہ دار طلبہ اور خاندانوں کو سہولت دینے کیلئے اپنے اوقاتِ کار میں رد و بدل کرتے ہیں، اور دبئی کے کئی اسکولوں میں تدریسی اوقات کو کم کرکے پانچ گھنٹے تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button