خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا۔ اماراتی حکام کے مطابق ملک بھر میں پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو رکھا جائے گا۔
یو اے ای اور سعودی عرب نے رمضان 1447 ہجری کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ چاند نظر آنے کے بعد ماہِ صیام کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔
دوسری جانب ایشیا اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے کئی ممالک نے جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ قرار دیا ہے، جہاں چاند کی رویت کے فیصلے مقامی سرکاری کمیٹیوں کی بنیاد پر کیے گئے۔






