
خلیج اردو
یو اے ای اور سعودی عرب نے رمضان 1447 ہجری کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو رکھا جائے گا۔
دوسری جانب ایشیا اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے کئی ممالک نے جمعرات 19 فروری کو ماہِ صیام کا پہلا روزہ قرار دیا ہے۔ مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے اعلانات مقامی روایات اور سرکاری رویتِ ہلال کمیٹیوں کی بنیاد پر کیے گئے۔






